اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک جرمنی کے نمائندے سید عباس علی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے چار سال کی عمر میں قرآنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے لیکن 12 سال کی عمر میں میں نے زیادہ سے زیادہ قرآنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
اس نے کہا میں پورے قرآن کا حافظ نہیں ہوں لیکن عقائد اور احکام کے موضوعات پر قرآنی سوروں کا حافظ ہوں۔
اس نے مزید کہا میں نے یورپ میں مختلف قرآںی مقابلوں میں شرکت کی ہے اس سال جرمنی میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں بھی شریک ہوا ہوں۔
اس نے کہا ایران میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں کا معیار یورپ میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں سے بہت بہتر ہے۔
سید عباس علی نے کہا ان مقابلوں میں مختلف اسلامی ممالک سے نمائندے شرکت کررہے ہیں یہ تمام افراد قرآن مجید سے وابستگی کی وجہ سے یہاں آئے ہیں۔
اس نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغربی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے پر کبھی یقین نہیں کیا لیکن اب جب میں ایران آیا ہوں تو مجھے یقین ہوگیا ہے کہ مغربی میڈیا ایران کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے۔
.....
/169